بیجنگ(شِنہوا) حقیقی معیشت کے لیے مالی تعاون میں اضافے کی وجہ سے چین کے مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کو دیے جانے والے قرضوں میں جنوری میں اضافہ ہوا۔
نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن (این ایف آر اے) کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری کے آخرتک، چھوٹے اورمائیکرو کاروباری اداروں کو دیئے گئے قرضے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 24.41 فیصد اضافے سے299 کھرب10ارب یوآن(تقریباً4210ارب ڈالر)ہو گئے۔ این ایف آر اے کے مطابق 2024 کے آغاز کے مقابلے میں قرضوں کا حجم 850 ارب یوآن زیادہ ہے۔