چھو نگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغرب میں واقع چھو نگ چھنگ بلدیہ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 70 بڑے منصوبوں پر دستخط کیے ہیں جن کے مجموعی معاہدے کی مالیت 208 ارب یوآن (تقریباً 30 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد ہے۔
جمعرات کے روز چھو نگ چھنگ کے جیولونگ پھو ضلع میں ایک مشترکہ دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ نئی سرمایہ کاری اہم صنعتوں میں پھیلی ہوگی جن میں انٹیلی جنٹ اینڈ نیٹ ورکڈ نیو انرجی وہیکلز (این ای ویز) ، انٹیگریٹڈ سرکٹس، بائیو میڈیسن، سافٹ ویئر انفارمیشن کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تکنیکی جدت سازی شامل ہے۔
78 فیصد سے زائد منصوبوں میں ایک ارب یوآن سے زائد کے سودے شامل ہیں۔ ضلع کی حکومت کے مطابق جن منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں سے پانچ 10 ارب یوآن سے زائد کی سرمایہ کاری کے لیے ہیں۔
توقع ہے کہ چھو نگ چھنگ مستقبل میں نیو انرجی پاور بیٹری اور فارماسوٹیکل پیداواری مراکز جیسے مزید صنعتی اڈے تعمیر کرے گا ۔
تقریباً 31.7 ارب یوآن کے معاہدے کی سرمایہ کاری کے ساتھ انٹیلی جنٹ اینڈ نیٹ ورکڈ این ای ویز سے متعلق 10 منصوبوں پر دستخط کیے گئے جس میں چین کے مغرب میں اپنے کاروبار کے لئے ٹی 3 ٹریول سروس کمپنی کے علاقائی ہیڈ کوارٹر کے لئے تعمیراتی منصوبہ بھی شامل ہے۔