• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،چھونگ چھنگ کے سابق نائب میئر پر رشوت ستانی مقدمہ میں فرد جرم عائدتازترین

April 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی کے سابق نائب میئر شیونگ  شو پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے  ایک بیان میں بتایا کہ  نگران قومی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے پر وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو کے استغاثہ نے ژیانگ کا مقدمہ شہر کی  ثانوی عوامی عدالت میں دائر کیا۔

استغاثہ کی جانب سے شیونگ  پر الزام ہے کہ اس نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور دوسروں کے لیے ناجائز فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اور اس کے بدلے میں رقم اور قیمتی اشیا کی شکل میں رشوت حاصل کی۔