• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، چھونگ چھنگ میں ٹینلٹ کانفرنس کا انعقادتازترین

December 18, 2023

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ میں دنیا بھر سے ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے  بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، یہ میونسپلٹی کی جانب سے ملک کے مغربی علاقے میں جدت کے لیے خود کو ایک ٹیلنٹ سنٹر اور ہائی لینڈ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ چھونگ چھنگ انٹرنیشنل ٹیلنٹ ایکسچینج کانفرنس میں ہفتہ اور اتوار کو42 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی اداروں کے  نمائندوں اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں آٹھ سیشنز کا انعقاد کیا گیا، 136 جدید مصنوعات اور خدمات  متعارف اور 1ہزار369 اعلیٰ درجے کے پیشہ ور افراد اور ان کے جدید منصوبے پیش کیے گئے۔ 1ہزار سے زیادہ کمپنیوں نے ملک اور بیرون ملک کے  پروفیشنلز کے لیے 19ہزار روزگار کی آسامیاں پیش کیں۔