• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، دا چھنگ آئل فیلڈ سے سالانہ پیداوار 4 کروڑ ٹن سے تجاوز کر گئیتازترین

December 28, 2023

ہاربن (شِںہوا) چین کی سب سے بڑی آن شور آئل فیلڈ داچھنگ آئل فیلڈ کی رواں سال  اندرون اور بیرون ملک تیل و گیس کی پیداوار 4 کروڑ ٹن سے زائد ہوگئی ہے۔

سال 2003 سے 2023 تک مسلسل 21 برس اس کی تیل و گیس کی سالانہ پیداوار 4 کروڑ ٹن سے زائد رہی ہے۔

چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے ذیلی ادارے داچھنگ آئل فیلڈ کے مطابق  فیلڈ سے3 کروڑ 40 ہزارٹن خام تیل جبکہ  5.8 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس حاصل ہوئی۔

کمپنی نے بتایا کہ خام تیل کی پیداوار مسلسل 9 ویں برس 3 کروڑ ٹن سے زائد ہے جبکہ  قدرتی گیس کی پیداوار میں لگاتار 13 برس سے اضافہ ہورہا ہے۔

تیل کی پیداوار میں استحکام اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے داچھنگ آئل فیلڈ نے رواں سال تلاش کے کام میں اضافہ کیا ، تیل کی پیداواری کارکردگی کو بہتر بنایا اور قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا ہے۔

داچھنگ آئل فیلڈ توانائی کے نئے شعبے میں ترقی کی کوششیں بھی کررہی ہے جس میں رواں سال نئی توانائی سے پیدا شدہ بجلی 38 کروڑ 80 لاکھ کلو واٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

دا چھنگ آئل فیلڈ چین میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے جو 1959 میں دریافت ہوئی تھی۔ شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں واقع اس آئل فیلڈ نے چین کی جدید پٹرولیم صنعت میں نمایاں کردارادا کیا ہے۔