بیجنگ(شِنہوا) چین کی آن لائن کھپت کے متعلق تازہ ترین معلومات پر مبنی ایک سرکاری بلیو بک جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق دیہی علاقوں میں 76.7 فیصد چینی انٹرنیٹ صارفین آن لائن خریداری کرتے ہیں۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت ایک تنظیم چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بلیو بک کے مطابق انٹرنیٹ صارفین مختصر ویڈیو پلیٹ فارم سے خریداری کو ترجیح دیتے ہیں، اس طرح کے پلیٹ فارمز سے انٹرنیٹ صارفین کی خریداری کی شرح شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔
بلیو بک کے مطابق چین میں 90 کروڑ سے زیادہ لوگ آن لائن خریداری کرتے ہیں۔
1990 اور 2000 کی دہائی میں پیدا ہونے والے لوگ بالترتیب 95.1 فیصد اور 88.5 فیصد آن لائن خریدار ہیں۔
بلیو بک کے مطابق چین میں 85.4 فیصد خواتین آن لائن خریداری کرتی ہیں جو انہیں ملک کے آن لائن صارفین کا ایک اہم گروپ بناتا ہے۔
ملک کی 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کی آبادی میں ، جو 2023 کے آخر تک تقریبا 30 کروڑ تک پہنچ گئی، کا 69.8 فیصد خاص طور پر صحت اور ادویات ، ثقافت ، سیاحت اور دیگر تفریح کے شعبوں میں خریداری کے لئے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کرتا ہے۔