• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین دیہی علاقوں میں بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاںتازترین

February 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے دیہی علاقوں میں ماحول کو بہتر بنانے میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔

 چینی وزارت زراعت اور دیہی امور نے نے بدھ کو  کہا کہ ملک نے 2023 میں عوامی بنیادی ڈھانچے میں کمزور روابط کو مضبوط کرنے کی کوششیں تیز کیں اور 95 فیصد سے زیادہ دیہاتوں میں  صفائی مہم شروع کی گئی ۔

 2023 میں چین کے 73 فیصد سے زیادہ دیہی گھرانوں کو بین الخلاء تک رسائی حاصل تھی جبکہ دیہی رہائشی سیوریج ٹریٹمنٹ کی شرح 40 فیصد سے زیادہ تک پہنچ گئی۔

 وزارت نے کہا کہ اس دوران چین میں 90 فیصد سے زیادہ دیہاتوں کو گھریلو کچرے کو ٹھکانے لگانے کے حل فراہم کیےگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں دیہی باشندوں کے عملی مطالبات کو پورا کرنے اور جامع عوامی خدمات فراہم کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔