• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین دیہی علاقوں میں مقامی طلب میں اضافہ کے لیے مزید اقدامات کرے گاتازترین

April 20, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین اپنے دیہی علاقوں میں مقامی طلب  میں اضافے کے لیے مزید اقدامات  کرے گا، کیونکہ ان علاقوں میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جو اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزارت زراعت ودیہی امورکے عہدیدار ژینگ یاندے نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دیہی علاقوں میں کھپت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور یہ کہ دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے فی کس کھپت کے اخراجات 2022 میں 16ہزار 600 یوآن (تقریباً 2406.3 امریکی ڈالر) تھے جوقومی اوسط کا  صرف دوتہائی ہیں۔ ژینگ نے کہا کہ کھپت کو بڑھانے کے لیے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دیہی باشندوں کی آمدنی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں،اور یہ کہ دیہی صنعتوں کو مخصوص خصوصیات کے ساتھ ترقی دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی اقتصادی سرکولیشن کو بھی ہموار کیا جانا چاہیے تاکہ فرنیچر اور گھریلو آلات جیسی  پائیدار اشیا کی کھپت میں اضافہ کے  ساتھ  دیہی علاقوں میں خدمات کی کھپت کو بڑھایا جا سکے۔