بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کی ترقی سب کے لیے کھلی اور ان کا ملک دنیا بھر کے ہنرمندوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
وزیراعظم لی نے ان خیالات کااظہار بیجنگ میں چینی حکومت کے دوستی ایوارڈ 2023 کے فاتحین اور نئے قمری سال سے قبل چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
لی نے غیر ملکی ماہرین اور ان کے عزیز اقارب کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے چین کی ترقی کے لیے ان کی طویل مدتی خدمات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے چین کی ترقی اور حکومتی امور کے بارے میں ماہرین کی آرا اور تجاویز کو تفصیل سے سنا۔
سوئٹزرلینڈ، جرمنی، برازیل، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، روس اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی اختراعی تعاون، ماحول دوست ترقی اور اہلکاروں کی تربیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
وزیراعظم لی نے چین کی اقتصادی وسماجی ترقی اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے میں غیر ملکی ماہرین کے اہم کردار کو سراہا۔