بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2023 میں کل 49 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں برآمد کیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ چین دنیا کے سب سے بڑے آٹو ایکسپورٹر بننے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شین گوبین نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی کاروں کی برآمدات ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہیں اور چین کی تیار کردہ نئی توانائی کی گاڑیوں نے عالمی صارفین کے لیے متنوع انتخاب فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چین کی گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 57.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نئی توانائی کی گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 77.6 فیصد بڑھ کر12 لاکھ یونٹ تک پہنچ گئیں۔