بیجنگ(شِنہوا) چینی پولیس نے ٹیلی کام فراڈ میں ملوث تنظیموں کے متاثرین کوقائل کرنے والے3ہزار350 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
وزارت پبلک سکیورٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 106 جرائم پیشہ گروہوں سے منلسک ملزمان نے مبینہ طور پر جعلی ویب سائٹ ایڈریسز، کیو آر کوڈز اور فحش معلومات پر مشتمل کارڈ پرنٹ کیے اور عوام کو دھوکہ دہی کی اسکیموں کے لیے راغب کرنے کے لیے انہیں عوامی مقامات پر چسپاں کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے ٹیلی کام فراڈ تنظیموں کے ایک ابھرتے ہوئے مسئلے کی بیخ کنی کی گئی ہے جو جھوٹی معلومات تقسیم کرنے اور متاثرین کو آف لائن لالچ دینے کے لیے ایسے شراکت داروں کی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔