• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، دوران پروازلڑائی جھگڑوں کے خلاف کریک ڈاون،311 مسافروں کوعارضی حراست کی سزائیںتازترین

April 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں جولائی 2023 کے بعد سے دوران پرواز لڑائی جھگڑا اور شوروشرابہ کرنے کے خلاف کریک ڈاون میں 311 مسافروں کوعارضی حراست میں رکھنے کی سزائیں دی گئیں۔

وزارت پبلک سیکورٹی نے منگل کو بتایا کہ اس خصوصی مہم کا مقصد پروازوں میں سگریٹ نوشی، نشستوں کے حوالے سے ہونے والے لڑائی جھگڑوں اور دیگر غیر اخلاقی رویوں کو روکنا ہے۔ وزارت کے مطابق مہم کے نتیجے میں 669 مقدمات نمٹائے گئے،جن میں سے چھ افراد کے خلاف باضابطہ عدالتی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

وزارت کے مطابق کریک ڈاؤن کی بدولت فی  10لاکھ  مسافروں میں ایسے واقعات کے تناسب میں13.2 فیصد کمی ہوئی اورمؤثر طریقے سے ایسے واقعات کی تعداد پر قابوپایا گیا۔