• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین دوسرا گھر ہے، چینی ترقی میں حصہ داربننے میں پوری طرح سے مصروف ہیں، چیئرمین ووکس ویگن گروپتازترین

April 04, 2024

بیجنگ (شِنہوا) ووکس ویگن گروپ چائنہ  کے چیئرمین اور سی ای او رالف برانڈسٹٹر نے کہا ہے کہ چین ہمارا دوسرا گھر بن چکا ہے، ووکس ویگن  "چین میں ، چین کے لئے"کی حکمت عملی کے تحت نئی معیار کی پیداواری قوتیں پروان چڑھانے اور چین کی ترقی میں حصہ داربننے میں پوری طرح سے مصروف عمل ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں رالف برانڈسٹٹر نے کہا کہ چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت عالمی مارکیٹ کی قیادت کررہی ہے اور ٹیکنالوجی اختراع پر اپنی بھرپور توجہ اور ترقی کے سبب نئے معیار کی پیداواری قوتوں کے لئے مثال بن رہی ہے۔

چینی مارکیٹ کی اختراعی قوت اور متحرک ترقی کے بہتر انداز میں استعمال کے لیے ووکس ویگن گروپ نے چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے میں جدید ترین ترقی، اختراع اور خریداری مرکز قائم کیا ہے۔

ہیفے میں ووکس ویگن چائنہ ٹیکنالوجی کمپنی جرمنی سے باہر ووکس ویگن گروپ کا سب سے بڑا ترقیاتی مرکز ہے۔ کمپنی گزشتہ جنوری سے مکمل طور فعال ہے اور نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی تیاری میں درکار وقت کو تقریباً 30 فیصد تک کم کردیا گیا ہے۔

رالف برانڈسٹٹر نے کہاکہ کسی بھی دوسرے ملک میں کار سازی کے شعبے میں تبدیلی اور اختراع کی رفتاراتنی نمایاں نہیں جتنی چین میں ہے۔

چین میں 2023 کے دوران نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کا حجم دونوں 90 لاکھ یونٹس سے زائد ہوچکا تھا جس نے ملک کو مسلسل 9 ویں برس اس شعبے میں عالمی رہنما کی پوزیشن برقرار رکھا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ برس جنوری سے فروری تک چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 12 لاکھ 52 ہزار اور 12 لاکھ 7 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی تھی۔

یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 28.2 فیصد اور 29.4 فیصد زائد تھی جو صنعت کی مضبوط اور پائیدار ترقی ظاہر کرتی ہے۔