• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، دوسری سہ ماہی میں غیرنقد ادائیگیوں میں اضافہتازترین

September 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران چینی بینکس کی جانب سے نمٹائی گئی غیر نقد ادائیگیوں میں مستحکم اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

پیپلز بینک آف چائنہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں بینک کارڈز، الیکٹرانک ادائیگیوں کے طریقہ کار، کمرشل پیپرز، قرض منتقلی اور دیگر لین دین کے ذریعے غیر نقد ادائیگیاں 13088.3 کھرب یوآن (تقریباً 1823.2 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 12.28 فیصد زائد ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر نقد ادائیگیوں میں سب سے بڑا حصہ الیکٹرانک ادائیگیوں کا تھا جس میں دین لین کی مجموعی مالیت 8421.9 کھرب یوآن رہی۔

الیکٹرانک ادائیگی کے طریقہ کار میں موبائل ادائیگیاں نمایاں رہیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.29 فیصد بڑھ کر 1389.6 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں۔

دوسری سہ ماہی کے دوران بینک کارڈ سے لین دین میں بھی اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 11.35 فیصد بڑھ کر 2717.6 کھرب یوآن رہی۔