• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، دوسری سہ ماہی میں صارفین کی قیمتیں مستحکم رہیں گی، سروےتازترین

April 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شہری علاقوں میں نصف سے زائد افراد کو  توقع ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں صارفین کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے ایک سروے کے مطابق چین کے 50 شہروں میں 20 ہزار شہری بینک ڈپازٹرز میں سے 54.2 فیصد نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اپریل سے جون تک صارفین کی قیمتوں میں تقریباً کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

24.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ دوسری سہ ماہی میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں  جبکہ 9.5 فیصد قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہیں۔

پراپرٹی کے شعبے میں 18.5 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ہاؤسنگ کی قیمتیں دوسری سہ ماہی میں بڑھیں گی جبکہ 54.1 فیصد  کو توقع ہے کہ قیمتوں میں بمشکل کمی آ ئے گی۔

سروے کے مطابق 14.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ہاؤسنگ کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔