• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیےسنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی سفیرتازترین

April 30, 2024

سنگاپور(شِنہوا) سنگاپور میں چین کے نئے سفیر کاؤ ژونگ منگ نے منگل کوسنگاپور کے صدر تھرمن شانموگراتنام کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں،اس موقع پرچینی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک سنگاپور کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-سنگاپور تعلقات میں نئی کامیابیوں کے لیے مل کرکوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران کاو نے کہا کہ چین اورسنگاپور اچھے پڑوسی اوراہم شراکت دار ہیں۔دوطرفہ عملی تعاون تمام شعبوں میں فروغ پارہاہےجس سے دونوں ممالک اور پورے خطے کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین-سنگاپور تعلقات گزشتہ سال ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پرمبنی شراکت داری میں تبدیل ہوئے، جس سے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔