• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، دریا میں شگاف سے متاثرہ 3 ہزار 800 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقلتازترین

July 29, 2024

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں ایک دریا میں شگاف پڑنے سے متاثرہ 3 ہزار 832 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے بچاؤ کے صدردفتر کے مطابق شیانگ تان شہر کی کاؤنٹی شیانگ تان کے قصبے یی سو ہی میں دریا جوان شوئی میں شگاف  گزشتہ شب تقریباََ 8 بجے پڑا تھا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

صدر دفتر نے کہا کہ مسلح پولیس، ملیشیا اور پیشہ ورامدادی کارکنوں سمیت 1 ہزار 205 افراد کو امدادی کارروائیوں  کیلئے متاثرہ علاقے میں بھیجے گیا ہے جنہیں 1 ہزار سے زائد مقامی عہدیداروں اور پارٹی ارکان کی مدد بھی حاصل ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ 2 گاؤں شین تانگ اور شِںہو سے نکالےگئے افراد کو رکھنے کے لیے4 مقامی اسکولوں میں عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ زیادہ تر افراد نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے پاس قیام کا بھی انتخاب کیا ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز شیانگ تان کاؤنٹی کے ہواشی ٹاؤن میں دریائے جوان شوئی میں ایک اور شگاف پڑا ہے۔ یہ دریائے شیانگ جیانگ میں گرتا ہے جو دریائے یانگسی کا ایک اہم معاون دریا ہے۔