• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی و جغرافیائی حدود کے تحفظ و ترقی منصوبے کی منظوریتازترین

February 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل نے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی اور اس کی جغرافیائی حدود کے تحفظ، ترقی، استعمال اور بحالی کو فروغ دینے کے لیے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے۔

قدرتی وسائل کی وزارت کی طرف سے  تیار کردہ منصوبےکے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی پٹی اور دریا کی حدود کو اناج کی پیداوار، ماحولیاتی تحقیق، سیلاب پر قابو پانے اور ایک مربوط  فریم ورک کے تحت ثقافتی ورثے کو محفوظ کیا جائے گا اور یہ کام  2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

منصوے  کے مطابق، توقع  ہے کہ  2035 تک اقتصادی پٹی کو ماحولیاتی  تحقیق میں پیشرفت، علاقائی روابط کے قیام اور رہائش کے لیے استعمال میں لایا جاسکے گا۔

وزارت  کا کہنا ہے کہ یہ رہنما اصول11 سو سے زیادہ کاونٹی سطح کے علاقوں میں اقتصادی پٹی اور دریا کی جغرافیائی حدود کے ساتھ ساتھ زمینی، زیر زمین پانیوں اور سمندری علاقوں کی ترقی سے متعلق مثبت منصوبہ بندی بھی فراہم کرتے ہیں۔

چھنگھائی-تبت سطح مرتفع سے نکلنے والا دریائے یانگسی چین کی طویل ترین آبی گزرگاہ ہے جو مشرقی بحیرہ چین میں بہنے سے پہلے 11 صوبائی سطح کے علاقوں سے 6 ہزار 300 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرتا ہے۔