• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، دریاؤں کے معاون ندی نالوں کے علاقوں میں سائنسی مہم کا آغازتازترین

July 21, 2024

بینگ(شِنہوا)چین کے سائنسدانوں نے دریائے یانگسی اور لان سانگ  میں گرنے والے معاون ندی نالوں کے علاقوں میں پانی کے وسائل اور حیاتیاتی ماحول کی تحقیق کے لئے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس مہم میں20 ممبران شامل ہیں جو چین کے شمال مشرقی صوبے چھنگھائی میں دریائی ہائیڈرولوجی، آبی حیاتیات، زمینی کٹاؤ، گلیشیئرز اور زیرِ زمین مستقل منجمد سطح پر سائنسی تحقیق کریں گے۔

اہم تحقیقی منصوبوں میں ویٹ لینڈز کے کاربن ذخیرے کا تخمینہ لگانا، سطح مرتفع پر زیرِ زمین مستقل منجمد سطح پگھلنے کے اثرات کا اندازہ لگانا اور گلیشیئرز پر زیرِ زمین مستقل منجمد سطح کی موٹائی کی پیمائش کرنا شامل ہے۔

اس فیلڈ مہم کا مشترکہ طور پر  اہتمام چھانگ جیانگ آبی وسائل کمیشن کے چھانگ جیانگ ریور سائنٹیفک ریسرچ انسٹیٹیوٹ(سی آر ایس آر آئی) نے دیگر  تنظیموں کیساتھ مل کر کیا ہے جو دس دن تک جاری رہے گی۔

سی آر ایس آر آئی کے چیف انجینئر شو پھنگ نے کہا کہ اس مہم سے دونوں دریاؤں کے  معاون ندی نالوں کےعلاقوں میں حیاتیاتی ماحول کی موجودہ حالت سے آگاہی کو مزید تقویت ملے گی اور دریائے یانگسی کے تحفظ اور سان جیانگ یوان نیشنل پارک کی تعمیر سمیت تحقیقی منصوبوں کے لئے بنیادی اعداد و شمار فراہم ہوں گے۔