بیجنگ (شِںہوا) چین کی اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت دسمبر 2022 کے دوران 42.4 کھرب یوآن یا 606.9 ارب امریکی ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6 فیصد کم ہے۔
ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق اشیاء کی برآمدات 20.5 کھرب یوآن اور درآمدات تقریباً 16.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئی، جس کے نتیجہ میں تجارتی نفع 402.2 ارب یوآن رہا۔
گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات 230.8 ارب یوآن اور درآمدات 307.3 ارب یوآن رہی جس سے تجارتی خسارہ 76.5 ارب یوآن رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹرانسپورٹ کاشعبہ 165.1 ارب یوآن کے تجارتی حجم کے ساتھ خدمات کی تجارت میں سرفہرست رہا۔