• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، فائیو جی صارفین کی تعداد 85 کروڑ سے تجاوز کر گئیتازترین

April 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں فروری کے آخر تک فائیو جی موبائل صارفین کی تعداد 85 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ تعداد چین کے تین بڑے ٹیلی کمیونیکیشن اداروں میں سے کسی ایک یا چائنہ براڈ نیٹ کو استعمال کرنے والے موبائل صارفین کی کل تعداد کا 48.8 فیصد ہے، جبکہ فروری کے آخر تک چین میں زیرِ استعمال موبائل فونز کی کل تعداد 1 ارب 75 کروڑ تھی۔ چین میں تین بڑے ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹرزمیں چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام  شامل ہیں۔

اعداد و شمار کےمطابق فروری کے آخر تک ان تینوں کمپنیوں کے فکسڈ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 64 کروڑ30 لاکھ تھی جس میں 26.7 فیصد تعداد گیگابٹ براڈ بینڈ صارفین کی رہی۔