بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے میں گزشتہ سال کے دوران وسیع پیمانے پر بحالی ہوئی،اور فضائی سفری دوروں کی تعداد 2022 کے مقابلے دوگنا سے بھی زیادہ ہوگئی۔
سول ایوی ایشن ادارے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق،ملک میں 2023 کے دوران فضائی سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں146.1 فیصد اضافے سے تقریباً61کروڑ95لاکھ 80ہزار رہی۔
شہری ہوا بازی کے شعبے میں 2023 کے دوران کارگو اور ڈاک کی ترسیل کا مجموعی حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں21 فیصد اضافے سے 73لاکھ 50ہزار ٹن تک پہنچ گیا۔ چین میں گزشتہ سال اندرون ملک باقاعدہ فضائی روٹس کی تعداد5ہزار206 تھی جن کے ذریعے مین لینڈکے 255 شہر اور علاقے ایک دوسرے سے منسلک تھے۔ بیان کے مطابق، ملک کی بین الاقوامی ایئر لائنز کی چین سے 57 ممالک کے 127 شہروں کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
چین میں 2023 کے آخر تک ٹرانسپورٹ ہوائی اڈوں کی تعداد 259 تھی جو گزشتہ سال سے 5زیادہ ہیں، ان میں سے، 38 ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سالانہ آمدورفت1کروڑ یا اس سے زیادہ تھی۔