ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر جن ہوا میں ایک فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد وویی کاؤنٹی کے صنعتی علاقے میں واقع عمارت کی تیسری منزل پر پیر کی سہ پہر2 بج کر 4 منٹ کے قریب آگ لگنے کے بعد پھنس گئے تھے۔ امدادی کارروائیوں کے بعد منگل کی صبح تقریباً 4 بجے ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔