• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،فیوجیان سے مالدیپ کےلیے چارٹر پروازوں کا آغازتازترین

February 16, 2024

فوژو(شِنہوا)چین کےمشرقی صوبے فوجیان سے مالدیپ کے لیے براہِ راست چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے صوبہ کے لوگوں کو زیادہ آسانی ہوگی کہ وہ بڑھتی ہوئی سیاحت کے لیے مشہور جزیرہ نما ملک میں ساحل سمندر پر اپنی تعطیلات سے  لطف اندوزہوسکیں۔

شیامن ائیر لائن کے زیر انتظام پہلی چارٹر پرواز ایم ایف 8017 فوژو  چھانگ لے انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی اور 7 گھنٹے کی اڑان بھرنے کے بعد بحرِ ہند میں واقع ملک کے دارالحکومت مالے پہنچی۔

جمہوریہ مالدیپ کے سفارتخانے کے ناظم الامور ہدیٰ علی شریف نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ براہ راست چارٹر پروازوں سے اب ان دونوں مقامات کے درمیان سفر کے یے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔ مالدیپ کے اہلکار نے کہا "ہم پرامید ہیں کہ چین اور مالدیپ کے درمیان عوامی سطح پر تبادلے آنے والے سال میں مضبوط ہوتے رہیں گے۔