بیجنگ (شِنہوا ) چین میں قانون ساز چیریٹی قانون میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد فنڈ اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں خیراتی اداروں کی رہنمائی کرنا ہے۔
ترمیمی مسودہ تیسرے جائزے کے لیے 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو 25 سے 29 دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔
مسودے کے مطابق، کاونٹی اور اس سے اوپر کی سطح کی حکومتیں اپنے متعلقہ فرائض کے دائرہ کار میں خیراتی پروگراموں کو منظم اور ان کی مدد کرنے کے لیے مجاز محکموں کے ساتھ تعاون اور رہنمائی کریں گی۔
فنڈ ریزنگ ایونٹس کے اہتمام میں حائل عملی مسائل کے حوالے سے ترمیمی مسودہ کے ذریعے فنڈ ریزنگ سرگرمیوں کی لاگت اور عوامی فنڈ ریزنگ منظم کرنے میں تعاون سے متعلق دفعات کو بہتر بنایاگیا ہے۔
مسودے میں قانون شکنی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کے لیے قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ اس میں ایسی دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے جن کی رو سے متعلقہ جرائم کے ارتکاب پر سزا یافتہ افراد پر ایک سے پانچ سال تک خیراتی تنظیموں کے مینیجر کے طور پر کام کرنے پر پابندی ہوگی۔
مسودے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ افراد صرف وزارت شہری امور کے ذریعے نامزد کردہ آن لائن سروس پلیٹ فارم کے ذریعے مدد حاصل کرسکیں گے۔