• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، فوجی حکام کا پارٹی تعلیم کی مہم چلانے پر زورتازترین

April 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشل ازم بارے خیالات  کے مطالعے اور نفاذ کے لئے تعلیمی مہم چلانے سےمتعلق فوج میں ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے نائب چیئرمین ژانگ یو شیا نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں کے اطلاق کی اہمیت اور سی ایم سی کے چیئرمین کے پاس موجود حتمی ذمہ داری کے نظام کے نفاذ پر زور دیا ہے۔

ژانگ نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے مضبوط فوج کی تعمیر میں مزید ترقی حاصل کرنے کے لئے نظریاتی تعلیم اور عملی کام کو اکٹھا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے فوج کی جنگی تیاریوں اور طرز عمل کو بہتر بنانے اور پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ مقاصد کو حاصل کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  اور سی ایم سی کے نائب چیئرمین ہی وے ڈونگ نے زبردست تقریر کرتے ہوئے مضبوط نظریاتی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مہم میں حقیقی اثرات حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔