بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے مشترکہ طور پرمسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے رعایات اور مراعات کے نئے نظر ثانی شدہ قواعد کا مجموعہ جاری کر دیا ہے جو یکم اکتوبر سے نا فذ العمل ہو گا۔
ان قواعد کا مقصد فوجیوں کو وہ سبسڈیز اور ترجیحی سلوک مہیا کرنا ہے جس کے وہ حقدار ہیں تاکہ ان کو ملک کے دفاع اور تعمیر کیلئے سرشار کوششیں کرنے اور چین کے قومی دفاع اور مسلح افواج کو مزید جدید بنانے کی ترغیب دی جا سکے۔
نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ بنیادی اصول کے طور پرفوجی خدمات سرانجام دینے والے ارکان کے ساتھ ترجیحی سلوک ان کی طرف سے کی گئی شراکت کے مطابق ہونا چاہئےاور یہ سلوک اخلاقی اور مادی دونوں شکلوں میں دیا جانا چاہئے۔
یہ ضابطے سروس ممبران کی سبسڈی اور مراعات کے معیارات میں متحرک ایڈجسٹمنٹ کے میکانزم کو بہتر بنانے کی کوششوں کا خاکہ پیش کرتے ہیں جواس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ قومی دفاع اور مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے اس کے کام کے مطابق ہیں۔
سروس ممبران کے لئے سبسڈی اور مراعات کا دائرہ کار اور تفصیلات، متعلقہ محکموں کے انتظامی کام اور مرکزی اور مقامی حکام کی مالی ذمہ داریوں کو قواعد و ضوابط میں مزید واضح کیا گیا ہے۔
قواعد و ضوابط سروس ممبران کے لئے سبسڈی اور مراعات کی فراہمی سے متعلق اقدامات کو تیز کرنے اور طریقہ کار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا خاکہ بھی پیش کرتے ہیں۔