• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، فوٹو وولٹک برآمدات میں ابتدائی 4 ماہ کے دوران پائیدار اضافہتازترین

June 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران فوٹو وولٹک مصنوعات کی برآمدی مالیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق فوٹو وولٹک مصنوعات کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 18.9 فیصد اضافے سے 19 ارب 35 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

وزارت نے بتایا کہ مارچ سے اپریل کے دوران چین کی فوٹو وولٹک صنعت میں فعالیت کی شرح اعلیٰ درجے کی تھی۔

وزارت کے مطابق مارچ سے اپریل کے دوران پولی سلیکون کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 72.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سلیکون ویفرز کی پیداوار 79.8 فیصد بڑھی۔