نان جنگ (شِنہوا) چین کے پہلے الٹرا لارج فوٹو وولٹک اور گیس فلم مربوط بجلی گھر کے جلد فعال ہونے کی توقع ہے کیونکہ مشرقی صوبے جیانگ سو شہر کی بندرگاہ چھانگ ژو کی لوآن ژو گودی پراس کے 4 گیس فلم گرین ہاؤسز کی کمیشننگ مکمل ہوچکی ہے۔
اسٹیٹ گرڈ جیانگ سو الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق گیس فلم گرین ہاؤسز کی چھتوں پر شمسی توانائی کے پینل نصب ہیں جو سالانہ ایک کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں جو گودی کی سالانہ بجلی کی کھپت کا 52 فیصد بنتا ہے۔
یہ منصوبہ 2 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 9 ہزار 500 ٹن سے زائد کی کمی ہونے کی توقع ہے۔
چار گیس فلم گرین ہاؤسز بجلی گھر منصوبے کا حصہ ہیں جسے گودی کے بڑے ذخیرہ گودام کے طور پر استعمال کیا جائے گا جہاں جہاز اپنے سامان کو اتار نے، لاد نے اور نقل و حمل کا کام کرسکیں گے۔
سامان اتارنے، لادنے ، ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کے دوران بندرگاہوں میں بڑے پیمانے پر مواد دھول اور فضلہ گیس پیدا کرنے کا خطرہ ہوتا ہے تاہم نئی گیس فلم گرین ہاؤسز اس طرح کی پیدا شدہ دھول کے مسئلے سے مؤثر طریقے سے بچ سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق گرین ہاؤسز میں بارش کا پانی جمع کرنے اور ٹریٹمنٹ کی سہولیات سے سالانہ تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار ٹن گندے پانی کا اخراج کم ہونے کی توقع ہے۔