بیجنگ (شِنہوا) چین کے فوٹووولٹک (پی وی) شعبے میں 2023 کے پہلے دو مہینوں کے دوران صنعتی چین کی بڑی مصنوعات کے ساتھ مضبوط ترقی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 60 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ملک میں اس مدت کے دوران 1 لاکھ 76 ہزار ٹن پولی سیلیکان کی پیداوار ہوئی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پولی سیلیکان ویفرز کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 78 فیصد تو سیع ہوئی ہے۔
وزارت کے مطابق دو ماہ کے دوران کرسٹلین سیلیکان پی وی سیلز کی پیداوار 57.5 فیصد اضافے کے ساتھ 62.2 گیگاواٹس ہو گئی جبکہ ماڈیولز کی پیداوار میں 62.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔