بیجنگ (شِنہوا) چین میں فورسٹ فوڈ کی سالانہ پیداوار 20 کروڑ ٹن سے زائد ہوچکی ہے۔
قومی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ کے ایک عہدیدار گاؤ جن کائی نے بتایا کہ جنگلات کے وسائل چین میں مختلف اقسام کی خوراک مہیا کرنے کرنے ایک اہم جزو ہیں۔
گاؤنے مزید کہا کہ چین میں 3.4 ارب مو (تقریباً 22 کروڑ 67 لاکھ ہیکٹر) سے زائد جنگلات اور 8 ہزار اقسام کی لکڑی کے پودے ہیں جو بھرپورغذائی وسائل سے مالا مال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین کی فورسٹ فوڈ صنعت کی ترقی میں اب بھی بہت گنجائش ہے۔ چین مختلف اقدامات کے ذریعے فورسٹ فوڈ صنعت کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کے فروغ کے لئے کام کرے گا۔
فورسٹ سے مراد جنگلات یا ووڈ لینڈ میں پیدا ہونے والی خوراک ہے جس میں کھانے کے قابل پھل ، پھول ، پتے اور شاخیں شامل ہیں۔