بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور فرانس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور آزادی کی روایت کے حامل بڑے ممالک کی حیثیت سے عالمی امن، ترقی اور پیشرفت کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی عمدہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو مستحکم اور دیرپا مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اور شاندار ماضی کو سراہاہے اور آئندہ 60 سالوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خاکہ تیار کیا، جس میں دونوں ممالک کی مزید کوششوں کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار وضع کیا گیا۔