پیرس (شِنہوا) چین ۔ فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح شِںہوا نیوز ایجنسی اور اے ایف پی کے سربراہان نے مشترکہ طور پر کیا۔
دونوں خبررساں اداروں کی مشترکہ سرپرستی میں منعقدہ یہ نمائش 4 حصوں، پیش لفظ، ریاستی تعلقات میں تیزی سے پختہ پن ، نئے دور میں چین ۔ فرانس تعلقات کا روشن مستقبل اور انکے نتائج پر مشتمل ہے۔
نمائش میں 60 تصاویر پیش کی گئی ہیں جو گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تبادلوں، اقتصادی تعاون ، عوامی و ثقافتی تبادلوں کے قیمتی لمحات اور داستانیں بیان کرتی ہیں۔
اس موقع پر خطاب میں شِنہوا کے صدر فو ہوا نے کہا کہ اس نمائش میں گزشتہ 60 برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلے کی ٹائم لائن کے ساتھ ساتھ یادگار لمحات پیش کئے گئے ہیں۔
فوہوا نے کہا کہ اس نمائش نے آزادی، باہمی تفہیم، دور اندیشی، باہمی فائدے اور باہمی طور پر مفید تعاون کی عکاسی کرتے "چین ۔ فرانس جذبے" کو بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ادارے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عملی تعاون میں پیشرفت کرتے ہوئے چین ۔ فرانس تعلقات کی ترقی میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر اے ایف پی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فیبریس فرائز نے کہا کہ انہیں شِںہوا کے ساتھ اس تصویری نمائش کے مشترکہ انعقاد پر فخر ہے اوراے ایف پی، شِںہوا کے ساتھ تعاون کے مزید ممکنہ شعبوں کی تلاش اور مختلف شعبوں میں چین سے متعلق اپنی کوریج بڑھانے کو تیار ہے۔