بیجنگ(شِنہوا)چین میں فروری کے آخر تک نجی فنڈز کی مالیت202.8 کھرب یوآن(28.6 کھرب ڈالر) ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے آخر میں ریکارڈ کردہ مالیت 203.3 کھرب یوآن سے کم ہے۔
چین کی اثاثہ جات کی مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق فروری کے آخر میں نجی فنڈ مینیجرز کی تعداد 21 ہزار 151رہی، جو جنوری کے آخر میں 21 ہزار 594 تھی۔
فروری کے آخر میں رجسٹرڈ فنڈز کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 288 رہی جو جنوری کے آخر میں 1 لاکھ 53 ہزار 756 تھی۔
2012 میں قائم کردہ ایسوسی ایشن ایک خود مختار تنظیم ہے جو چین کی میوچل فنڈ انڈسٹری کی نمائندگی کرتی ہے۔