بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی برآمدات میں فروری میں گزشتہ سال کی نسبت0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 79 ہزار نئی توانائی کی مسافر گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ فروری میں مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت تقریباً 11 لاکھ یونٹس رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 21 فیصد کم ہے جبکہ اس کمی کی وجہ صارفین کی مانگ کو پیشگی طور پر پورا کیا جانا ہے جو اس سال 10 فروری کو منائے گئے بہار کے تہوار کے پیش نظر پوری کی گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں کل 31 لاکھ 30 ہزار مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہے۔