• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، فروری میں پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں اضافہتازترین

March 19, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین میں فروری کے دوران پک اپ ٹرک مارکیٹ میں نمو مستحکم رہی اور ان کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 25.2 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ مسافر کار ایسو سی ایشن کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ 43 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے۔

سال 2023 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ملک میں ان ٹرکوں کے تقریباً 74 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 3.1 فیصد کم ہے۔

مسافر کار ایسوسی ایشن کے مطابق فروری میں پک اپ ٹرک مارکیٹ کے اچھے آغاز سے توقع ہے کہ 2023 میں اس کارکردگی مضبوط رہے گی۔