بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت11.1 فیصد بڑھ کر تقریباً 40 لاکھ 30 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق، جنوری سے فروری کے عرصے کے دوران ملک کی کاروں کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 8.1 فیصد بڑھ کر 39 لاکھ 20 ہزار یونٹ ہو گئی۔
خاص طور پر، مسافر کاروں کی پیداوار33 لاکھ 60 ہزار یونٹس اور فروخت34 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی، جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 7.9 فیصد اور 10.6 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے اس عرصے کے دوران کمرشل گاڑیوں کی پیداواربھی گزشہ سال کی نسبت 9 فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ انکی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 14.1 فیصد بڑھ کر5 لاکھ 75 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
اسی طرح نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کے شعبے نے رواں سال پہلے دو مہینوں کے دوران تیزی سے ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور انکی پیداوار12 لاکھ 50 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 28.2 فیصد زیادہ ہے جبکہ انکی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 29.4 فیصد بڑھ کر 12 لاکھ 10 ہزار یونٹس ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمارکے مطابق اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی مجموعی برآمدات 8 لاکھ 22 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 30.5 فیصد زیادہ ہے۔