بیجنگ(شِنہوا)چین ٹریفک مینجمنٹ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے جولائی میں شروع ہونے والی گاڑیوں کے لائسنس رجسٹریشن کی ڈیجیٹائزیشن کے آزمائشی مرحلےکا آغاز کرے گا۔
وزارت پبلک سیکورٹی (ایم پی ایس)کے مطابق اصلاحاتی اقدام ابتدائی طور پر بیجنگ اور تیانجن سمیت 60 شہروں میں شروع کیا جائے گا جس پر سال کے آخر تک ملک بھر میں مکمل طور پرعملدرآمد کیا جائے گا۔ ملکی قانون کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔
اس سے قبل، گاڑیوں کے سالانہ معائنہ کے مارکس اور ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیجیٹائزیشن پرمکمل عملدرآمد کیا گیا تھا۔ ٹریفک مینجمنٹ حکام نے1ارب47کروڑ50لاکھ الیکٹرانک انسپکشن مارکس اور25کروڑ الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں۔