بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ملک بھر میں گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کے حوالے سے مزید سخت معیارات نافذ کیے جائیں گے۔
وزارت نے کہا کہ معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کی پیداوار، درآمد یا فروخت پر پابندی ہوگی۔
وزارت اور چار دیگر حکام کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق اپ گریڈ شدہ معیارات کا اطلاق ہلکے وزن والی گاڑیوں اور بھاری وزن والی ڈیزل گاڑیوں دونوں پر ہوگا۔
موٹر وہیکل مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کے لئے اس بات کو یقینی بنا نا ہو گا کہ ان کی گاڑیاں نئے معیارات پر پورا اترتی ہیں۔ اس حوا لے سے وہ اخراج ٹیسٹ کے نتائج اور آلودگی پر قابو پانے والی ٹیکنالوجیز بارے معلومات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔