• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، غیر آہنی دھاتی شعبے میں 2022 کے دوران شرح نمو مستحکم رہیتازترین

February 26, 2023

فائل فوٹو، چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر فانگ چھینگ گانگ میں غیرآہنی دھاتوں کی کمپنی کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین کی غیر آہنی دھاتی صنعت میں 2022 کے دوران پیداوار اور غیرملکی تجارت میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے میں صنعتی ایڈڈ ویلیو میں گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ہوا جو تمام صنعتوں کی اوسط سطح سے 1.6 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس 10 اقسام کی غیر آہنی دھاتوں کی پیداوار 6 کروڑ 77 لاکھ 40 ہزار ٹن تک پہنچ گئی تھی جو 2021 کی نسبت 4.3 فیصد زائد ہے۔

ان 10 اہم غیرآہنی دھاتوں میں تانبا، ایلومینیم ،سیسہ، زنک ، نکل، ٹِن، سرمہ ، پارہ ، میگنیشیم اور ٹائٹینیم شامل ہیں۔

سال 2022 کے دوران اس شعبے کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 327.3 ارب امریکی ڈالرز رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 20.2 فیصد زائد ہے۔