بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران غیرآہنی دھاتوں کی پیداوار میں شرح نمو مستحکم رہی۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ اس عرصے میں چین کی 10 اقسام کی غیر آہنی دھاتوں کی پیداوار 5 کروڑ 50 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.8 فیصد زائد ہے۔
غیرآہنی دھاتی صنعت کی ایڈڈ ویلیو میں گزشتہ برس کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا جو صنعتی اوسط ترقی کی شرح سے 2.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
وزارت نے کہا کہ چین اسٹریٹجک وسائل کی ترقی اور استعمال تیز کرے گا۔ اہم مصنوعات کی فراہمی اور قیمتیں مستحکم کرے گا اور اہم مواد کی تحقیق و ترقی میں تعاون کرکے اپ اور ڈاؤن اسٹریم صنعتوں میں مستحکم ترقی کو یقینی بنائے گا۔