• Unknown, Unknown
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین غیر ملکی مالی اعانت سے قائم کاروباری اداروں کا قومی انتظام یقینی بنائے گاتازترین

March 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین غیرملکی مالی اعانت سے قائم کاروباری اداروں کا قومی انتظام یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر عملدرآمد کرے گا۔
منگل کو قومی مقننہ میں مشاورت کے لیے پیش کردہ ایک سرکاری ورک رپورٹ کے مطابق اعلیٰ معیار کے کھلےپن میں پیشرفت اور باہمی فائدے کے فروغ کے لیے ملک اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے تحت ہم آہنگی کو فروغ دے گا اور ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسیع کرے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔ پیداواری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر مارکیٹ تک رسائی کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی اور ٹیلی مواصلات و صحت عامہ جیسے خدمات کے شعبوں میں مارکیٹ تک رسائی کی پابندیاں کم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ چین کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا پسندیدہ مقام بنانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں ٹھوس پیشرفت کی جائے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کثیر الجہتی، دوطرفہ اور علاقائی اقتصادی تعاون کووسعت دینے کے علاوہ ڈیجیٹل معیشت شراکت داری معاہدہ اور ٹرانس پیسفک شراکت داری کے لیے جامع اور ترقی پسند معاہدے میں شمولیت کی غرض سے کام کرے گا۔