• Sterling, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مقبول ملک ہے ، ترجمان وزارت خارجہتازترین

May 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ مستحکم اقتصادی ترقی کے ساتھ، چین عالمی معیشت کا محرک اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک مقبول مقام رہے گا۔

ترجمان نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں یورپی یونین کمیشن کی طرف سے جاری کردہ موسم بہار 2024 کے اقتصادی تخمینہ کے حوالے سے کیا، جس میں  رواں سال  کے لیے چین کی معاشی شرح نمو  کی  پیش گوئی کو 0.2 فیصد پوائنٹس سے 4.8 فیصد تک  کردیا ہے۔ بہت سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی اس سال چین کی اقتصادی ترقی کے اندازوں کوبڑھا دیاہے۔

وانگ نے  کہا کہ اس سال کے آغاز سے، چین کی معیشت میں مسلسل تیزی آئی اور سماجی اقتصادی ترقی کی شروعات بہترین رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں، معاشی نمو کی رفتار5.3 فیصد رہی  اور تیز رفتار بحالی کی رفتار برقرار ہے۔ اپریل میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس(پی ایم آئی)50.4 فیصد رہا۔