بیجنگ (شِنہوا) چین غیرملکی سرمایہ کاری کی منفی فہرست کو مناسب انداز میں کم کرے گا یہ اس کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی کوششوں کا حصہ ہے۔
قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے ترجمان مینگ وائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ چند برس کے دوران فہرست کے اثرات کا جائزہ لینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری اداروں کی ضروریات بارے معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔
مینگ نے حالیہ مہینوں میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے بڑھتے بہاؤ اور عالمی کمپنیز کے اعلیٰ عہدیداروں کے چین کے مسلسل کاروباری دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہے کیونکہ ملک کی طویل مدتی اقتصادی ترقی ، مواقع فراہم کرتی ہے۔
مینگ نے غیرملکی سرمایہ کاری کے فعال استعمال کے لیے مزید اقدامات کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترین مینوفیکچرنگ، اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجیز اور جدید خدمات کے ساتھ ساتھ ملک کے وسطی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری کو منتقل کرنے بارے پالیسیاں مکمل طور پر نافذ کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کے لئے خصوصی ورکنگ میکانزم سے مزید فائدہ اٹھایا جائے گا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ترقیاتی زونز سے اچھی طرح مستفید ہوتے ہوئے بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔