• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا، نائب وزیراعظمتازترین

February 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے بہتر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

 ہی لی فینگ جو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں،نے بیجنگ میں سنگاپور کے رائل گولڈن ایگل (آر جی ای) گروپ کے چیئرمین سوکانتو تانوتو سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اقتصادی بحالی کی جانب تیزی سے مثبت سمت میں  گامزن ہے اور  ترقی کا نیا رجحان تیزی پکڑ رہا  ہے جس کی بدولت ملک میں غیر ملکی کاروباری اداروں کے لیے مزید مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ملاقات میں فریقین نے چین کی اقتصادی ترقی، مضبوط اصلاحات ، کھلے پن، اور چین میں غیر ملکی کاروبار کی ترقی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا۔

انکاکہناتھا "ہم مارکیٹ کے لیے مفید،  قانون اور عالمی معیار پرمبنی کاروباری ماحول کی فراہمی جاری رکھیں گےاور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر خدمات فراہم کریں گے۔"

اس موقع پررائل گولڈن ایگل  گروپ کے چیئرمین سوکانتو تانوتو نے کہا کہ وہ چینی مارکیٹ اور ترقی کے امکانات کے بارے میں پُر امید ہیں اور چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گے۔