• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین غیر ملکیوں کے لیے موبائل ادائیگی کےطریقہ کار کو مزید آسان بنائے گاتازترین

March 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اعلی سطح پر معاشی کھلے پن  کو فروغ دینے  کے لیے غیر ملکیوں کے لیے موبائل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے  لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ  کے ڈپٹی گورنر ژانگ چھنگ سونگ نے کہا کہ مرکزی بینک علی پے اور ٹین پے جیسے پلیٹ فارمز کوبیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے موبائل ادائیگی کے لیے  سنگل ٹرانزیکشن کی حد1ہزار ڈالر سے بڑھا کر5ہزار ڈالر اور سالانہ مجموعی ٹرانزیکشن کی حد 10ہزار ڈالر سے بڑھا کر 50ہزار ڈالر کرنے کی ہدایت کرے گا۔

ژانگ کے مطابق، شناخت کی توثیق کو آسان بنانے اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے کارڈ بائنڈنگ جیسے مختلف پراسیس کو منظم کرنے کے لیے آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

ژانگ نے کہا کہ مرکزی بینک موبائل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے والے اداروں کی رہنمائی کرے گا کہ وہ "موبائل ادائیگیوں کی خدمات کو اطمینان بخش اور غیرملکی افراد کے لیے بہتر استعمال  کے لیے آسان اقدامات متعارف کرائیں۔