• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، غیر سی پی سی سیاسی جماعت کی چین کے نوول کرونا وائرس ردعمل کی تعریفتازترین

March 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی 8غیر کمیونسٹ سیاسی جماعتوں میں سے ایک چینی کسان اور مزدور جمہوری پارٹی کے رہنما نے چین کے نوول کرونا وائرس ردعمل کی تعریف کی ہے۔

چینی کسان اور مزدور جمہوری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین ہی وائی نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے بدلتے ہوۓ وبائی صورتحال کے مطابق نوول کرونا وائرس ردعمل اقدمات کو بہتر بنایا اور اس میں اصلاحا ت کے ذ ریعے لوگوں کی زندگیوں اور صحت کا موثر انداز سے تحفظ کیا۔

انہوں نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے جاری اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چین نے انسانی تاریخ میں ایک معجزہ کیا جس میں ایک انتہائی گنجان آباد ملک نے وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کسان اور مزدور جمہوری پارٹی میں طب اور صحت کے شعبے سے وابستہ بہت سے افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور حکومت کو تجاویز اور حوالے دینے کے ساتھ طبی خدمات و عطیات میں شمولیت اختیار کرکے نوول کرونا وائرس کے خلاف سخت محنت سے جیتی جنگ میں فعال کردار ادا کیا۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ چینی کسان اور مزدور جمہوری پارٹی طبی شعبے میں اپنی برتری سے مزید فائدہ اٹھا ئے گی اور صحت مند چین انیشی ایٹو اور چینی جدیدیت کی مہم میں مزید حصہ لے گی۔