• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین غیرملکی کمپنیوں کے مطالبات اور تجاویز کا مستقل بنیاد پر جائزہ لیتا ہے: وزیراعظمتازترین

August 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ سے پیر کو تھائی لینڈ کے شاریون پوک فانڈ گروپ کے سینئر چیئرمین دھنین شیراوانونت نے ملاقات کی۔جس میں لی چھیانگ نے کہا کہ چین غیرملکی کمپنیوں کے مطالبات اور تجاویز کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لیتے ہوئے ان کی مشکلات اور مسائل کے حل میں فعال مدد کررہاہے۔

لی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم چینی اور چینی تاجروں نے اپنے ملک کی اصلاحات اور کھلے پن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت، چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، چینی جدیدیت کو فروغ دینے  اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی سطح کے کاروباری ماحول کی تعمیر کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

چینی وزیر اعظم  نے کہا کہ ان کا ملک شاریون پوک فانڈ، بیرون ملک مقیم چینی تاجروں اور پوری دنیا کے کاروباری اداروں کو چین میں فعال سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔