• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، غیرملکیوں کے لیے موبائل ادائیگی کے لیے ای-سی این وائی صارف گائیڈ جاریتازترین

March 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے غیر ملکیوں کے لیے موبائل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پیر کو ای - سی این وائی (ڈیجیٹل یوآن) صارف گائیڈ جاری کی ہے۔

پیپلزبینک آف چائنہ کی جانب سے چینی اور انگریزی زبان میں جاری بیان کے مطابق موبائل فون صارفین ایپ سٹور یا گوگل پلے سے ڈیجیٹل یوآن ایپ، ای - سی این وائی کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال اور اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے لیے "سائن اپ" کر سکتے ہیں۔ بیان میں وضاحت کی گئی کہ سائن اپ کے بعد ای - سی این وائی والیٹس کو کھولنے/شامل کریں" کے آپشن پر کلک اور کسی بھی ایسے مجاز آپریٹر کا انتخاب  کیا جاسکتا ہے جو رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے اور ای - سی این وائی  والیٹس کا استعمال شروع کرنے کے لیے بین الاقوامی خدمات فراہم کرنے کا مجاز ہے۔ مرکزی بینک  کے مطابق، ای - سی این وائی والیٹ 210 سے زائد ممالک اور خطوں کے موبائل فون نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔