• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، گیمنگ مارکیٹ کی آمدن میں فروری کے دوران 15.12 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

March 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی گیمنگ مارکیٹ سے گزشتہ ماہ میں24.88 ارب یوآن (3.5 ارب ڈالر) کی آمدنی حاصل ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 15.12 فیصد زیادہ ہے۔

تحقیقاتی ادارے سی این جی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری کے مقابلے میں یہ اعدادوشمار 2.17 فیصد بڑھ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھریلو موبائل گیمنگ مارکیٹ کی فروخت سے حاصل شدہ اصل آمدن 18.26 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہےجو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 17.88 فیصد کے غیر معمولی اضافے کوظاہرکرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران چین کی ملکی سطح پر پر تیار کردہ گیمزکی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن میں 20.31 ارب یوآن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال کی نسبت 12.87 فیصد اضافے کو ظاہرکرتا ہے۔